وزیراعظم شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

204

وزیراعظم شہباز شریف نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں دوسری بار کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، نئی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہوں ۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکا کے صدرمنتخب ہوگئے،  ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹس حاصل کرکے کملا ہیرس کو شکست دیدی۔