پنجاب : گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 143 نئے کیسز رپورٹ

185
ڈینگی ' ملیریا'متعددی امراض سے بچائو'محکمہ صحت کے بروقت اقدامات

 پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب بھر سے ڈینگی کے مریضوں کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

 ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 143 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 117، لاہور سے 8 ،چکوال سے 4 ، فیصل آباد سے 3، ملتان، سیالکوٹ اور اٹک سے 2 جبکہ سرگودھا، وہاڑی ،ساہیوال، گوجرانوالہ اور قصور سے 1,1 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان محکمۂ صحت نے بتایا ہے کہ رواں سال پنجاب میں اب تک ڈینگی کے 6420 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔