جوش انگلس کو پاکستان کے خلاف کپتان مقرر کر دیا گیا

174

سڈنی : کرکٹ آسٹریلیا نے اعلان کیا کہ جوش انگلِس کو پاکستان کے خلاف جاری تیسرے ایک روزہ میچ اور آئندہ ٹی20 سیریز کے لیے آسٹریلیا کا کپتان مقرر کر لیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سلیکٹر نے یہ فیصلہ اہم کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں کیا ہے ، جن میں پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزلووڈ، اور مارنس لبوشگنے شامل ہیں، جو بھارت کے خلاف بارڈر گیوسکر ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے تیسرے ایک روزہ میچ سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔

 ٹی20 کپتان مچل مارش اور نائب کپتان ٹریوس ہیڈ پٹیرنٹی چھٹی پر ہیں ۔ سلیکٹرز نے جوش انگلِس کا انتخاب کیا، جو آسٹریلیا اے کے ساتھ اپنے قائدانہ تجربے کو بخوبی استعمال کر چکے ہیں۔ اس فیصلے میں سینئر کھلاڑیوں ایڈم زامپا، گلین میکسویل اور مارکوس اسٹوئنس کو نظرانداز کیا گیا۔

چیئرمین جارج بیلی نے کہا کہ جوش انگلِس میدان میں اور میدان کے باہر دونوں جگہوں پر ان کی بہت عزت کی جاتی ہے۔ ان کی قیادت میں ٹیم کو بہترین حکمت عملی اور مثبت رویہ ملے گا۔

جوش انگلِس، جو 2022 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کر چکے ہیں، اب آسٹریلیشیا کے 14ویں ٹی20 اور 30ویں ایک روزہ کپتان بننے جا رہے ہیں۔

آسٹریلیا کی ایک روزہ اور ٹی20 سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، جس میں نئے کھلاڑیوں زیوئر بارٹلیٹ، اسپینسر جانسن اور جوش فلپ کو طلب کیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی ایک روزہ اسکواڈ:

پیٹ کمنز (کپتان)، شان ایبٹ، زیوئر بارٹلیٹ، کوپر کونلی، جیک فریزر میک گَرک، ایئرن ہارڈی، جوش ہیزلووڈ، جوش انگلِس، اسپینسر جانسن، مارنس لبوشگنے، گلین میکسویل، لینس مورس، جوش فلپ، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس، ایڈم زامپا۔

آسٹریلیا کی ٹی20 اسکواڈ:

شان ایبٹ، زیوئر بارٹلیٹ، کوپر کونلی، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، جیک فریزر میک گَرک، ایئرن ہارڈی، جوش انگلِس (کپتان)، اسپینسر جانسن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس، ایڈم زامپا۔