امریکی تاریخ میں پہلی بار خلا سے بھی ووٹ کاسٹ

97

واشنگٹن : امریکی تاریخ میں پہلی بار خلابازوں نے 47ویں صدارتی انتخابات میں خلا میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی تاریخ میں پہلی بار خلا بازوں نے خلا میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، خلا بازوں نے الیکٹرک بیلٹ کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا ،خلا بازوں نے خلائی اسٹیشن سے تصویر بھجوا دی۔

اس موقع پر امریکی خلا باز کا کہنا تھا کہ ووٹ دینے سے فرق پڑتا ہے، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کہاں ہیں۔واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، ریپبلکنز کے صدارتی امیدوار ٹرمپ نے مطلوبہ 270 نشستیں حاصل کرلیں۔

 امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلئے جبکہ ان کے مد مقابل کاملا ہیرس 226 ووٹ حاصل کرسکیں۔