بانی پی ٹی آئی نے کہا عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا، علیمہ خان

148
people's rights will now be decided on the streets

راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے کہ عوام کا ووٹ چوری کیا گیا ہے۔عوام کے حقوق کا فیصلہ اب سڑکوں پر ہو گا۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک منظم جماعت ہے ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں لیڈر شپ موجود ہے، احتجاج کو آرگنائز کرنے کیلئے لیڈر شپ فیصلہ کرے گی۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کسی اور ملک پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، کیا ہم چاہتے ہیں باہر سے کوئی ہدایات دے بانی پی ٹی آئی کو رہا کریں؟

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں حق لینا ہے تو کسی اور ملک پر تکیہ نہیں کرنا ہے، سمجھ نہیں آ رہی ڈیل کی باتیں کون کر رہا ہے۔