وزیرداخلہ کا بیان اہل کراچی کے زخموں پرنمک پاشی ہے ،کاشف شیخ

62

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ نے کراچی میں امن وامان کی بہتری سے متعلق وزیرداخلہ سندھ کے حالیہ بیان کو شہریوں کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کراچی تا کشمور پورا سندھ بدامنی کی آگ میں جل رہا ہے ۔بدامنی قتل و غارتگری اورروزانہ کی بنیادپراغوابرائے تاوان کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے لگتا ہے کہ عملی طور صوبہ ڈاکوراج کے حوالے ہے،گلی محلوں روڈراستوں سے لے کرہائی وے پربھی عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ پیپلزپارٹی چوتھی مرتبہ برسراقتدارآنے کے باوجود سندھ میں قیام امن میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ قیام امن اورشہریوںکی جان ومال کی حفاظت کے لیے سنجیدہ اورکرپشن فری اقدامات کرے۔