حکومت نے عدالت عظمیٰ ججز میں تفریق پیدا کردی، فیصل چودھری

62

اسلام آباد (آن لائن) عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے آئینی ترامیم کے ذریعے عدالت عظمیٰ کے ججز میں تفریق پیدا کردی ہے، پی ٹی آئی اور جے یو آئی حکومتی اقدامات کے حوالے سے یکساں موقف رکھتی ہیں اور پارلیمنٹ کی سطح پر اس کا مقابلہ کریں گے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور ہم حکومتی قانون سازی کے خلاف ایک جیسا موقف رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو قانون سازی کی گئی ہے ہم دونوں اپوزیشن جماعتیں اسے غلط قرار دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج جس طرح سے آئینی بینچ بنایا گیا ہے یہ عدالت عظمیٰ پرحملہ ہے۔ عمران خان نے آئینی ترمیم اور آئینی بینچ جیسے اقدامات کو عوام اور عدلیہ پر حملہ قرار دیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر ان ترامیم کو مان لیا گیا تو عوام کو یہ ایکسٹینشن مافیا چیونٹیوں کی طرح کچلے گا۔