کراچی(اسپورٹس رپورٹر )جنوبی افریقا کیخلاف سیریز میں قومی ٹیم میں اسٹار اوپنرز فخر زمان اور امام الحق کی واپسی کے امکانات روشن ہوگئے۔نومبر میں آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف وائٹ بال سیریز کے بعد قومی ٹیم جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 سیریز کیلئے تیاریاں شروع کرے گی۔پاکستانی ٹیم کو جنوبی افریقا کیخلاف 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے روانہ ہونا ہے، سیریز کے تینوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کا حصہ ہوں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان آئندہ سیریز کیلئے وائٹ بال اسکواڈ میں 2 قابل ذکر تبدیلیوں پر غور کررہا ہے، جس میں امام الحق اور فخر زمان کی واپسی کا امکان ہے امام الحق کا ٹریک ریکارڈ مضبوط ہے، انہوں نے 72 ون ڈے میچز 48.27 کی شاندار اوسط رہی، 50اوورز فارمیٹ میں انہوں نے آخری میچ ورلڈکپ 2023 میں جنوبی افریقا کے خلاف کھیلا تھا۔