انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ ، پا ک فرمان کرکٹ کلب اور دہلی بوائز کی کامیابی

160

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لیبر کینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کر کٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ افزا گراؤنڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں الحمد کندی کرکٹ کلب نے شیر از کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ شیر از کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 153 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ شاہ میر شکیل نے 9 چوکوں کی مد د سے 44، اریا ن چو ھان نے 36 اور شا ہنواز نے 19 رنز بنائے۔ جواب میں الحمد کندی کرکٹ کلب نے 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 156 رنز بنا لئے۔ محمد وقاص نے 10 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 54، اسرار اللہ نے 5 چوکوں 2 چھکوں کی مد د سے ناقابل شکست 40 ، محمد شریف راجپوت نے 24 اور شا ہد علی نے 23 رنز بنائے۔ عباسی جیم خا نہ گرا ونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاک فرمان کرکٹ کلب نے طلہ علی میموریل کرکٹ کلب کو 126 رنز سے ہرا دیا۔