کراچی۔ 5 نومبر۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ صوبے بھر میں نئے انڈسٹریل زونز قائم کررہی ہے جس سے روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہوں گے۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔ملاقات کے لئے آنے والوں میں صوبائی وزیر کے حلقے کے لوگ بھی شامل تھے۔صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے عوامی مسائل سنے اور فوری حل طلب مسائل کے لئے موقع پر احکامات صادر کئے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ حکومت سندھ عوامی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے۔ حکومت سندھ کی شہری و دیہی ترقی پر یکساں توجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے انڈسٹریل زونز کے قیام سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور صوبے سے بیروزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔