فرخ ایچ سبزواری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے سی ای او مقرر

28

کراچی(کامرس رپورٹر) فرخ ایچ سبزواری پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیے گئے ہیں، ان کی تقرری کا باقاعدہ اعلان پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک نوٹس کے ذریعہ کیا۔ فرخ ایچ سبزواری 18 نومبر2024 کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔فرخ ایچ سبزواری اندرون اور بیرون ملک سرمایہ کاری بینکنگ انڈسٹری میں سینئر منیجمنٹ کے طور پر کام کرنے کا 25 سال سے زائد کا شاندار تجربہ رکھتے ہیں، اس سے قبل وہ کے اے ایس بی سیکیورٹیز (بی او اے میری لینچ کے مقامی پارٹنر) کے سی ای او اور ایم ڈی کے علاوہ بی ایم اے کیپیٹل کے ایم ڈی اور سی ایل ایس اے ایمرجنگ مارکیٹس کے پاکستان میں کنٹری ہیڈ کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔بیرون ملک ان کے کیریئر میں نیو یارک یو ایس اے میں سی ایل ایس اے ایمرجنگ مارکیٹس میں خدمات سرانجام دینا شامل ہے، جہاں انہوں نے وی پی سیلز برصغیر کے طور ہر خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے انڈونیشیا اور سنگاپور میں کریڈٹ سوئس میں بھی خدمات سر انجام دیں جہاں انہوں نے اے پی اے سی اور فرنٹیئر مارکیٹس دونوں میں بحثیت ڈائریکٹر ایکیوٹیز سیلز کے طور پر سات برس تک یہ ذمہ داریاں ادا کیں۔فرخ ایچ سبزواری سال 2018 سے 2019 تک ایس ای سی پی کے چیئرمین رہے جبکہ 2018سے 2021 تک کمشنر ایس ای سی پی کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔