کراچی میں جونیئر ہاکی کیمپ کے تیسرے روز پریکٹس میچ کھیلے گئے

148
کراچی ،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام ہاکی اسیڈیم میں جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس میں مصروف ہے ، آفیشلز تربیتی کیمپ کے حوالے سے گفت وشنید کررہے ہیں

کراچی (سیدوزیر علی قادری)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام کراچی ہاکی اسٹیڈیم میں جونیئر کیمپ کے تیسرے روز پریکٹس میچ کھیلے گئے۔ 75منتخب کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لئے زبردست طریقے سے خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔ دریں اثنا کھلاڑیوں کو رہائش اور صبح کا ناشتہ، دوپہر ، رات کا کھانا سمیت دوران پریکٹس اور کیمپ تمام سہولیات کا خیال رکھا گیا ہے۔نمائندہ جسارت سے بات چیت کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور کوچز نے پی ایچ ایف انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور اس یقین کا اعادہ کیا کہ ہم وطن عزیز کے لئے ہاکی کے مقام کو دوبارہ عروج پر لانے کے لئے بھرپور کوشش کرینگے۔ کیمپ 22 نومبر تک جاری رہے گا۔