کوئٹہ ، کرنٹ لگنے سے اہلکار ، سڑک حادثے میں نوجوان جاں بحق

12

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں کرنٹ لگنے کے باعث ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ منو جان روڈ پر پیش آیا جہاں گھر میں کرنٹ لگنے کی وجہ سے ٹریفک پولیس اہلکار امان اللہ جاں بحق ہو گیا ۔ میت اسپتال منتقل کی گئی ۔جہاں ضروری کارروائی کے بعد اسے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ امان اللہ سریاب سرکل میں بطور ہیڈ کانسٹیبل ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا۔ اعلی پولیس حکام کی جانب سے ٹریفک اہلکار کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں گدھا گاڑی اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گنداواہ نوتال روڈ جنگلی لیویز چوکی کے قریب گدھا گاڑی اور موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے سکندر نامی شخص جاں بحق جبکہ اسد اللہ اور محمد اکبر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال گنداواہ منتقل کردیا گیا جہاں نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ، ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق میر پور سے ہے۔ علاوہ ازیںکوئٹہ کے نواحی لک پاس پر کرائم برانچ کی کارروائی بڑی مقدم یں شراب اور بیئر میں بوتلیں برآمد کرلیں۔ڈی آئی جی کرائم برانچ محمد سلیم لہڑی کی زیر نگرانی ایس ایس پی انوسٹی گیشن کرائم برانچ خورشید احمد بلوچ ایس ایچ او کرائم برانچ محمد شہباز ہاشمی اور دیگر عملے نے کارروائی کرتے ہوئے لک پاس بائی پاس پر گاڑی سے 540 بوتل شراب جبکہ 620 بوتل بیئر برآمد کر لی ، کارروائی کے دو ملزمان آنند لعل اور سید خان کو گرفتار کر لیا گیا ، کرائم برانچ نے گاڑی اور برآمد منشیات تحویل میں لے لی ، گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔