کنری،قتل کا جرم ثابت ہونے پرملزم کو عمر قید کی سزا

62

کنری(جسارت نیوز)معصوم چرواہے کو زیادتی کے بعد قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔چند ماہ قبل چھور تھانے کی حد میں بد فعلی کے بعد قتل کئے جانے والے چرواہے 13 سالہ معصوم لڑکے علی حسن منگریو کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر فوجی اہلکار ملزم رحیم ملوکانی کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے،واقعے کے بعد گرفتار ملزم کا کورٹ مارشل کیا گیا تھا،مقتول کے بھائی گل منگریو کی مدعیت میں چھور تھانے پر قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا،مقتول کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد درندہ صفت ملزم نے قتل کرکے لاش سی ایم ایچ اسپتال چھور کینٹ کے پشت پر جھاڑیوں میں پھینک دی تھی،عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد ملزم کو پولیس نے میرپورخاص جیل بھیج دیا ہے،مقتول کے ورثا نے ان کے بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو سزا سنائے جانے والے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔