کھپرو (نمائندہ جسارت)گھی اور تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری آج دس روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ ہولسیل مارکیٹ میں 530روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔عالمی منڈی میں خام تیل کے قیمتوں میں صرف ایک فیصد اضافہ دیکھانے میں آیا ہے لیکن مارکیٹ میں من مانے داموں پر کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد تک اضافے کے بعد برینٹ خام تیل 75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے پاکستان میں عوام کے لیے یہ اضافہ مہنگائی میں مزید اضافے کا سبب بن سکتا ہے خاص طور پر کیونکہ خام تیل کا استعمال گھروں ہوٹلوں اور فوڈ کے آئٹمز میں روزمرہ کی بنیاد پر ہوتا ہے پاکستان میں ایک بیرل خام تیل تقریباً 20850 روپے کا پڑتا ہے جو کہ 158.97 لیٹر کے برابر ہوتا ہے اس حساب سے خام تیل کی فی لیٹر قیمت تقریباً 131 روپے بنتی ہے تاہم عوام کو یہ تیل 530 روپے فی کلو کے حساب سے مل رہا ہے۔ اس طرح 530 روپے اور 131 روپے کے فرق میں 399 روپے کا اضافہ سامنے آتا ہے یہ فرق اس بات کا ثبوت ہے کہ اس قیمت میں ٹیکسز اور کرایہ شامل کیے گئے ہیں عوام کی شکایت یہ ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور بھاری ٹیکسز کی وجہ سے وہ مجبوراً اس اضافی بوجھ کو برداشت کر رہے ہے حکومت کو چاہیے کہ ٹیکسز اور دیگر لاگتوں کا از سرِ نو جائزہ لے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے تاکہ روزمرہ استعمال کے ضروری اشیا کی قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔