چنگ چی رکشوں کے باعث حادثات معمول بن گئے،ڈی آئی جی کواہل علاقہ کا خط

78

کراچی ( پ ر) شاہ فیصل ٹائون نمبر دو اور تین کے مکینوں نے رکشہ چنگچی سے تنگ آکر ڈی آئی جی ٹریفک کو درخواست لکھ دی۔ ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے چنگچی رکشہ سے علاقے میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے، صبح بچوں کو اسکول جانے اور دفترجانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کم عمر چنگچی رکشہ ڈرائیور کی غلط ڈرائیونگ کی وجہ سے حادثات بھی معمول کا حصہ بنتے جارہے ہیں۔ ان میں اکثریت بغیر لائسنس والوں کی ہے جو نا صرف حادثات کا باعث بن رہے ہیں بلکہ شور اورآلودگی کے مسائل کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ علاقہ مکین نے ڈی آئی جی ٹریفک کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا کہ فوری اس مسئلے پر توجہ دے کر علاقہ مکین کو دوہرے عذاب سے چھٹکارہ دلایاجائے۔