جاپان کا ایچ 3راکٹ مواصلاتی سیٹلائٹ لے کر روانہ

94
جاپان کا ایچ 3راکٹ مواصلاتی سیٹلائٹ کو لے کر روانہ ہورہا ہے

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے اپنے نئے فلیگ شپ ایچ 3راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے دفاعی مواصلاتی مصنوعی سیارہ کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچا دیا ۔ یہ راکٹ جنوب مغربی صوبے کاگوشیما میں قائم تانیگاشیما خلائی مرکز سے روانہ ہوا۔ یہ ایچ 3کی مسلسل تیسری کامیاب اور مجموعی طور پر چوتھی روانگی تھی۔ اس راکٹ کو پچھلے سال پہلی روانگی ناکام ہونے کے بعد بہتر بنایا گیا تھا۔ مدار میں بھیجا جانے والا مصنوعی سیارہ وزارتِ دفاع کے مواصلاتی نظام کی مدد کرتا ہے اور دور دراز علاقوں میں تعینات کردہ فورسز اس سے معلومات کا تبادلہ کر سکیں گی۔