برطانیہ: غیر قانونی تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

76

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تارکین وطن کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پاسپورٹ پھینک کر ملک بدری سے بچنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ وزیر داخلہ کے مطابق حکومت پناہ کی درخواستوں کے لیے فاسٹ ٹریک نظام بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس سے قبل وزارت داخلہ نے اشتہار بھی شائع کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایسے کمرشل شراکت دار مطلوب ہیں جو غیرقانونی پناہ گزینوں کوان کے ملک واپس لے جانے میں مدد کریں۔