یورپی یونین اور جنوبی کوریا کا روس سے شمالی کوریائی فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ

60

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک)یورپی یونین اور جنوبی کوریا نے روس سے شمالی کوریائی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کردیا۔ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے سیول میں جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کم یونگ ہیون اور وزیر خارجہ چو تائے یول سے ملاقات کی ۔ مشترکہ بیان میں ہتھیاروں کی منتقلی اور روس میں فوجیوں کی تعیناتی پر شمالی کوریا کی مذمت کی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔