جاپانی قومی سلامتی کے سربراہ اور چینی وزیر خارجہ مذاکرات پر متفق

57

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے قومی سلامتی کے سربراہ آکیبا تاکیاو اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دونوں ممالک کے درمیان ہر سطح کی بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ آکیبا نے بیجنگ میں وانگ کے ساتھ ساڑھے 4گھنٹے تک بات چیت کی۔ انہوں نے شمالی کوریا کی جانب سے روس میں فوجیوں کی تعیناتی پر وانگ سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یوکرین کی صورتحال سے مشرقی ایشیا متاثر ہو سکتا ہے۔