کراچی( اسٹاف رپورٹر ) شہر قائد میں ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 18 ہزار 586 چالان کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں فینسی نمبرپلیٹس اورکالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایک ہفتے میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر18 ہزار586چالان کئے گئے۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ 2 ہزار 513چالان کالیشیشوں پر ، ایک ہزار988چالان فینسی نمبر پلیٹس اور 107 چالان پولیس بلیولائٹس لگانے پر کیے گئے۔ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ 2 ہزار 513چالان ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، 2ہزار832چالان ون وے کی خلاف ورزی اور 399 چالان اسٹاپ لائن کی پابندی نہ کرنے پر کیے گئے۔پولیس نے مزید بتایا کہ غفلت اور لاپرواہی سے گاڑی چلانے والے افراد کے 887 چالان ہوئے جبکہ ایک ہزار 504 چالان ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پرکیے گئے۔