کار سے لڑکی کی لاش کے ساتھ ملنے والے بے ہوش شخص کا بیان سامنے آگیا

109

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ڈیفنس میں کار سے لڑکی کی لاش کے ساتھ بے ہوشی میں ملنے والے شخص نے طبیعت سنبھلنے کے بعد پولیس کو بیان ریکارڈ کرادیا۔پولیس کے مطابق درخشاں تھانے کی حدود ورکشاپ میں کار سے ملنے والی لڑکی کی لاش کے ساتھ گاڑی میں مذکورہ شخص رشتے میں لڑکی کا بہنوئی ہے جس نے بتایا کہ کل صبح 8 بجے بیوی کی بہن کو گھرکے باہر سے پک کیا تھا، کچھ دیرمیں گاڑی میں دھواں بھرگیا، باہر نکلنے سے پہلے ہی ہوبے ہوش ہوگئے۔پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کے نشانات نہیں ملے جب کہ لاش سے نمونے لے لیے ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی حتمی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔پولیس کا بتانا ہے کہ شبہ ہے خاتون گاڑی میں دھویں سے دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوئیں، واقعے کا مقدمہ اہلخانہ کی درخواست پر درج کیا جائے گا۔