آگرہ تاج میں 8منزلہ غیرقانونی عمارت کی تعمیرات کے خلاف درخواست

97

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آگرہ تاج لیاری میں 8 منزلہ عمارت کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ,عدالت نے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورت میں آگرہ تاج لیاری میں 8 منزلہ عمارت کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سو گز کے پلاٹ پر 8 منزلہ عمارت کی تعمیرات پر اظہار حیرت کرتے ہوئے کہاکہ کیا یہ لیاری میں تعمیرات ہورہی ہے؟ عدالت نے ایس بی سی اے، سندھ حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا،درخواست گزار موقف ہے کہ آگرہ تاج پلاٹ نمبر 129 پر غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہیں، بلڈر عاطف خان غیر قانونی تعمیرات کررہے ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ خود غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا اعلان کرچکے ہیں، ایس بی سی اے کو درخواستیں دینے کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی۔