بلاول حکومت سے ناراض، جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لے لیا

94

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری وعدوں سے مکرنا، مشاورت سے فرار اور اہم فیصلوں میں کوآرڈی نیشن سے انکار پر حکومت سے ناراض ہوگئے، ذرائع کے مطابق بلاول نے بطور احتجاج گزشتہ ہفتے جوڈیشل کمیشن سے اپنا نام واپس لے لیا، بلاول نے کہا کہ حکومت نے جوڈیشل کمیٹی میں مسلم لیگ(ن) اور پی پی پی کی مساوی نمائندگی کے وعدے کو پورا نہیں کیا، حکومت کے ساتھ پی پی پی کے مستقبل کا فیصلہ اب پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی، بلاول وطن واپسی پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔