ٹرمپ نے اپنی جیت کو ایلون مسک کی مرہون منت قرار دیا

117
اوہائیو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حامیوں سے خطاب کررہے ہیں

نو منتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد فلوریڈا میںپرہجوم عوام سے اپنی جیت پر ایک افتتاحی خطاب کیا، جس میں انہوں نے اسپیس ایکس کے ملک ایلون مسک کو ایک اسٹار قرار دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نو منتخب امریکی صدر نے دورانِ خطاب میں ایلون مسک کی جانب سے صدارتی مہم کے لیے نمایاں مالی مدد پر ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مابین آج کی ایک خوبصورت اور جگمگاتی رات میں ایک نیا روشن ستارہ موجود ہے، جہاں ایک نئے ستارے ایلون کا اضافہ ہوا ہے، وہ ستارہ ایک حیرت انگیز انسان ہیں، جنہوں نے2 ہفتے تک فلاڈیلفیا، پینسلوینیا سمیت سوئنگ ریاستوں میں میری جیت کے لیے انتخابی مہم چلائی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
اس موقع پر یہ بات بھی علم میں رہے کہ عالمی سطح پرصاحب حیثیت اور امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی 2024ءکی صدارتی مہم کے لیے بھر پور مالی مدد فراہم کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایلون مسک نے اکتوبر2024ءتک نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ کی صدارتی مہم کے لیے تقریباً 132 ملین ڈالرز عطیہ کیے ہیں۔ مالی امداد کے علاوہ ایلون مسک نے ٹرمپ کے لیے صدارتی مہم کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر بھی حصہ لیا، جس کا اعتراف خود ٹرمپ نے اپنے خطاب میں بھی کیا ہے۔
ادھر دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر ایلون مسک نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر ایک زبردست پوسٹ کی ہے، جس میںانہوں نے ڈوونلڈ ٹرمپ کی جیت کو ”کرسٹل کلیئر“ قرار دیا۔