پرانے گھر کی مرمت کے دوران سابق مالک کی لاش برآمد

113

مارسیل:شمال مشرقی فرانس میں گھر کی مرمت اور تزئین و آرائش کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے مالک کی لاش مل گئی، تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ  پرانے مالک نے خودکشی کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے مالک نے کہا کہ یہ عمارت میں نے ایک بروکر سے خریدی ہے، جو جائیداد کی خریدوفروخت کرتا ہے، مزدور جب پہلے مرلے پر دوچھتی سے  ملتی جلتی چھت پر چڑھے تو دیکھا کہ ایک دروازہ ہے جو آسانی سے دکھنے میں نظر نہیں آتا جب اس کو دکھادیا تو اندر ایک کمرہ نظر آیا جہاں ایک لاش  کی ہڈی رسی سے بندھی ہوئی  تھی۔

اس حوالے سے مقامی حکام کو آگاہ کیا تو انہوں نے واضح کیا کہ 2009 میں یہ مالک مکان غائب ہوگیا تھا، ہوسکتا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہو کیونکہ کافی عرصے سے یہ عمارت بند پڑی تھی، اس وقت اس کی عمر 79 سال تھی، پرانے مالک کو تلاش کرنے کی کوشش کی تھی لیکن کوئی سراغ نہ ملنے پر پولیس نے یہ فائل 2016 میں بند کردی تھی۔

خیال رہے کہ مزید تحقیقات کے لیے پرانے مالک کی ہڈیوں میں بچی لاش کو متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیاتھا، لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے اور شناخت کی تصدیق کرنے کے لیے ماہرین کی رہنمائی حاصل کی جارہی ہے۔