امریکی شخص نے محض انناس چھیل کر عالمی ریکارڈ نام کر لیا

147

واشنگٹن:ایک امریکی شخص نے محض انناس چھیل کر عالمی ریکارڈ اپنے نام درج کروالیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کے شہر کونکرڈ کے رچ ایلنس نامی شخص نے مختصر وقت میں انناس کو چھیلا اور کاٹا، جو اس کے لیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اندراج کا سبب بن گیا۔

اس سے پہلے 27.07 سیکنڈز میں یہ عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا تھا، تاہم امریکی شخص نے صرف 17.85 سیکنڈز میں یہ کام کرکے پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

عالمی ریکارڈز درج کرنے والے ادارے کے عملے سے بات کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ اسے چونکہ انناس بہت زیادہ پسند ہیں، اس لیے وہ ہر ہفتے 3 انناس خریدتا ہے اور ایک نشست میں ایک انناس کھاتا ہے۔

رچ ایلنس نے مزید بتایا کہ  کبھی کبھی میرا یہ شوق مجھے بہت تکلیف بھی دیتا ہے، کیوں کہ اس میں ایک انزائم برومیلین ہوتا ہے جو گوشت کو بہت نرم کردیتا ہے۔