پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پھر تیزی، انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

170

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان رہا اور انڈیکس ایک بار پھر 92 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بازارِ حصص میں 41 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا تو کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 91979 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور ایک موقع پر 176 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 92114 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 91 اور 92 ہزار کی دونوں نفسیاتی سطحیں عبور کرگیا تھا۔