نیپرا نے کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

206

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں لیے بجلی 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، بجلی کے یہ ریٹ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگے کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا، اضافہ جنوری 2025 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

کے الیکٹرک نے اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے لیے 51 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔