رواں برس مون سون میں 30 سال کی نسبت 24 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں

156

اسلام آباد: رواں سال مون سون کے دوران بارشوں کا ریکارڈ سامنے آ گیا، یکم جولائی سے یکم ستمبر تک بارشیں 30 سال کی نسبت 24 فیصد زیادہ ہوئی ہیں۔

مون سون سیزن کے دوران پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 197 ملی میٹر سے زائد بارشیں ریکارڈ ہوئیں، گزشتہ تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ بارشیں سندھ میں ہوئی ہیں جبکہ آزاد جموں وکشمیر میں معمول سے 19 فیصد کم بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

رواں سال یکم جولائی سے یکم ستمبر تک بارشیں 30 سال کی نسبت 24 فیصد زیادہ رہیں، پاکستان میں 197.5 ملی میٹر بارش ہوئی جو نارمل حد سے 64 فیصد زیادہ تھی، پنجاب میں 313.1 ملی میٹر بارش ہوئی جو معمول سے 58 فیصد زیادہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ بارش ہوئی جو معمول سے 130 فیصد زیادہ ہے جبکہ بلوچستان میں 119.2 ملی میٹر بارش ہوئی جو معمول سے 115 فیصد زیادہ تھی۔