وزیرستان:راکٹ حملے میں سی ٹی ڈی اہلکار سمیت 3افراد جاں بحق

126
Blast

وانا: جنوبی وزیرستان میں راکٹ حملے میں سی ٹی ڈی اہل کار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے پی کے میں ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر راکٹ حملہ کیا گیا، جس کا نشانہ بن کر سی ٹی ڈی اہل کار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نامعلوم افراد کی جانب سے گزشتہ رات گئے باغیچہ اسٹاپ پر فیلڈر گاڑی پر راکٹ داغا گیا، جس کے نتیجے  میں گاڑی تباہ ہو گئی۔ حملے کے وقت جائے وقوع پر فائرنگ بھی کی گئی۔ حملے میں ایک سی ٹی ڈی اہل کار سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

سیکورٹی اداروں نے لاشوں کو وانا اسپتال منتقل کیا اور  واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وانا میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کی شہادتوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔