جنرل عاصم منیر  2027تک آرمی چیف رہیں گے: خواجہ آصف

162
threatened martial law

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر  2027تک آرمی چیف رہیں گے۔

 نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جنرل عاصم منیر2027  تک پاکستان کے آرمی چیف رہیں گے، اسی طرح سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی بھی مدت مقرر کی گئی ہے جب کہ دیگر آئینی اداروں کے سربراہان کی مدت بھی 5 سال ہے۔

اسی طرح فضائیہ اور بحریہ کے سربراہ بھی 5 سال کی مدت مکمل کریں گے ،مدت کے تعین سے مستقبل میں بھی جمہوری حکومتوں کو فائدہ ہوگا،مدت متعین کرنے سے آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ کے وقت ہونے والی قیاس آرائیاں ختم ہو جائیں گی ۔

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید کرانا پڑی، اب مدت ملازمت میں توسیع کا باب ختم ہوگیا، آرمی چیف کے عہدے کی مدت تعیناتی کی تاریخ سے ہوگی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت 3 سال سے 5 سال ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں آرمی چیف کو توسیع دی اور اب سروسز چیف کی مدت مقرر کرنے کی قانون سازی کی مخالفت کررہی ہے ،پاکستان کی تقدیر تب بدلے گی جب ہم خود ٹھیک ہوں گے۔