کراچی کا موسم مزید 2 دن گرم رہنے کا امکان

186
Good news for citizens

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد کے موسم کے حوالے سے پیش گوئی کرتےہوئے کہا ہےکہ کراچی کا موسم مزید 2 دن گرم رہے گا، بدھ کو گرمی کا تناسب 37 ڈگری تک اور جمعرات کو 36 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہرکے مضافاتی علاقوں میں دھند کی صورتحال باقی ماندہ شہرکے مقابلے میں زیادہ خراب تھی، کراچی میں آج درجہ حرارت 35.5 ڈگری  رہی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے کراچی میں دن میں شدید گرمی ہے جبکہ رات میں اچھی ٹھنڈی ہوا چل جاتی ہے، جس سے رات کو چھت پر سونے والے افراد سکون سے سوجاتے ہیں۔