لاہور: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے عمران خان کے وکیل کو 9 مئی کے ہنگاموں سے متعلق مقدمات میں دلائل پیش کرنے کا آخری موقع فراہم کر دیا ہے۔
اے ٹی سی نے لاہور میں پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی 9 مئی کے تشدد کے واقعات سے متعلق ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی ۔
اے ٹی سی کے جج منظور علی گل نے ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی صدارت کی ۔
سماعت کے دوران، جج نے درخواست گزار کے وکیل کی موجودگی کے بارے میں دریافت کیا اور انہیں دلائل پیش کرنے کا کہا ہے ۔ جواب میں، ایک جونیئر وکیل نے بتایا کہ سینئر وکیل اسلام آباد میں ہیں۔
جج منظور علی گل نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اسلام آباد میں ہوتے ہیں۔ بس ہوگیا؛ اب اپنے دلائل مکمل کرو ۔
بعدازاں، اے ٹی سی نے عمران خان کے وکیل کو ضمانت کی درخواستوں پر دلائل پیش کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ، 8 نومبر تک ملتوی کر دی ۔