ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 283200 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی سے 242798 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 5 ڈالر سے کم ہو کر 2736 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔