ملتان: گورنمنٹ ایلیمنٹری اسکول ساہیوال کے ہیڈ ماسٹر محمد فیضان نے پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں چیلنج کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اسکولوں کے اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کے حکم پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے اساتذہ سے ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ کے نام پر ٹیسٹ لینے کا آرڈر جاری کیا ہے، اسکولوں کے اساتذہ تحریری امتحان اور انٹرویوز کے بعد بھرتی ہوئے پھر دوبارہ کس چیز کا ٹیسٹ لیا جارہاہے؟
انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ سیکٹر میں تبدیل کرنا چاہتی ہے، جس کی وجہ سے دباؤں ڈالنے کےلیے اساتذہ سے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم جاری کیا ہے جبکہ صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ٹیچرز کے دوبارہ امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
درخواست گزار نے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب کی جانب صوبہ بھر کے ساڑھے 3 لاکھ اساتذہ سے ٹیسٹ لینے کے عمل کو کالعدم قرار دیا جائے بصورت دیگر ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں،دائر کردہ درخواست پر 6 نومبر بدھ کو سماعت کو ہو گی۔