اسلام آباد:قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے 6 بلز پر دستخط کردیے، جس کے بعد تمام بلز باضابطہ طور پر قانون بن گئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق قائم مقام صدر نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ائرفورس ایکٹ ترمیمی بل، پریکٹس اینڈ پروسیجر بل، سپریم کورٹ و ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر دستخط کردیے ہیں، جس کے بعد یہ تمام 6 بلز قانون اب قانون بن گئے ہیں۔
قبل ازیں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے آرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور کیے گئے تھے۔ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے تحت سروسز چیفس (فوجی سربراہان) کی مدت ملازمت 3 سے بڑھا کر 5 سال کردی گئی ہے۔
اسی طرح قومی اسمبلی اور سینیٹ سے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھا کر 34 کرنے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے بڑھا کر 12 کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا۔