پی آئی اے کی خریداری کیلئے ہرحد تک جائیں گے: بیرسٹرسیف

156
Sealing of KP House illegal

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی خریداری کے لئے خیبر پختونخوا حکومت ہر حد تک جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے متعلقہ حکام کو بولی کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کرکے منافع بخش ادارہ بنائیں گے، پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والے مافیا کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے، جس نے ادارے منافع بخش ادارے کو تباہ کیا وہی بولی میں پیش پیش ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ شریف اور زرداری خاندانوں کی وجہ سے تمام ادارے خسارے میں جکڑے ہوئے ہیں، قومی اثاثوں کو سیاسی مافیا ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔