لندن:سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق برطانوی پولیس نے پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے مبینہ طور پر 9 حملہ آورز کا ڈیٹا برطانوی ہائی کمیشن کی پولیس کو دیا گیاہے، میٹرو پولیٹن پولیس نے ڈیٹا لینے کے بعدپاکستانی ہائی کمیشن کو کرائم ریفرنس نمبر دے دیا ہے۔
خیال رہے کہ لند ن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کارکنان نے حملہ کیا تھا، جس پر پاکستانی وزارت داخلہ نے دباؤ ڈالتے ہوئے برطانوی ہائی کمیشن سے تحقیقات کرکے ملزمان کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے لندن میں پاکستانی سفارتخانے کی گاڑی پر حملہ آوروں کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن قانونی ماہرین نے بتایا کہ وزیر داخلہ کو کسی بھی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اختیار نہیں ہے، جس کے بعد وزارت داخلہ نے برطانوی ہائی کمیشن سے مقدمہ درج کرنے کی اپیل کی تھی۔