اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیاربنانے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے،نوجوانوں کو بااختیاربناناوقت کا تقاضاہے،پاکستانی نوجوان دنیاکے منظرنامے کو منفردشکل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہپاکستان کی بنیادایک خواب پر رکھی گئی،علامہ اقبال کے خواب کو قائداعظم نے تعبیردی،نوجوانوں نے قائداعظم کے کندھے سے کندھاملاکرآزادی حاصل کی،نوجوانوں نے گلی گلی،قریہ قریہ میں پاکستان کا مطلب کیالاالہ اللہ کانعرہ پہنچایا،اللہ کاشکرہے کہ پاکستان ہنرمندنوجوانوں کاملک ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کی نوجوان آبادی ملکی ترقی میں اہم کرداراداکررہی ہے ہرفورم پر نوجوان پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں،پاکستانی نوجوان دنیاکے منظرنامے کو منفردشکل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں،موسمیاتی تغیرکے باعث ہم نے بہت سے نقصانات اٹھائے ہیں،نوجوانوں کو بااختیاربناناوقت کا تقاضاہے کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیاربنانے کے لیے مختلف اقدامات کررہی ہے۔
اُنکا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے،ہم نے فلسطین کے 200طلبہ کو پاکستانی اداروں میں داخلے دیئے اسرائیل نہتے فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے،اقوام عالم فلسطینیوں کی نسل کشی کورکوانے کیلئے اپناکرداراداکرے،پاکستان 1967سے پہلے والی فلسطینی ریاست کی بحالی چاہتاہے،پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے،کوئی بھی شخص یاقوت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتی۔