بانیٔ پاکستان تاحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ کل 4 گھنٹے میں بغیر کسی بحث ترمیم پاس کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ سپریم کورٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور انصاف کے نظام کو ایسے ہی دفن کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقابلہ کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ آپ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں۔