توشہ خانہ ٹو کیس‘ عمران کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس

67

اسلام آباد(آن لائن)توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیاہے اور ان سے جواب طلب کیا ہے۔سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔واضح رہے کہ اسپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت مسترد کردی تھی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی۔ کیس کی آئندہ تاریخ رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔