بچوں کو ٹرولنگ سے بچانے کے قوانین ہونے چاہئیں، لاہور ہائیکورٹ

62

لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں اسکولوں میں بچوں سے چھیڑخانی اور سوشل میڈیا ٹرولنگ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ہے، جس میں عدالت کا کہنا تھا کہ بچوں کو چھیڑ خانی سے بچانے کے قوانین ہونے چاہئیں۔لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 50 فیصد طالبعلم پاکستان میں سائبر ہراسگی یا چھیڑخانی کا سامنا کر رہے ہیں، صاف شفاف تعلیمی ماحول فراہم کرنا اداروں کی ذمہ داری ہے، بچوں کی سائبر ویڈیوز بنانے سے ان کی ذہنی اور جسمانی صحت متاثر ہورہی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بچوں کو تنگ کرنے اور چھیڑ خانی سے روکنے کے احکامات صادر کئے جائیں۔