میلبرن(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ۔ ایم سی جی میں سیریز کے پہلے میچ کے آغا ز سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔ پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے میچز میلبرن، ایڈیلیڈ، پرتھ میں کھیلے جائیں گے ۔