پاکستان کے 3 کھلاڑی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آئوٹ مرحلے میں

42

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل بلیئرڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف)کے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستان کے 3 کھلاڑی ناک آئوٹ رائونڈ میں پہنچ گئے۔ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ مقابلوں میں پاکستان کے اسجد اقبال براہ راست رائونڈ آف 16 میں پہنچے جبکہ آصف اور اویس رائونڈ آف 24 کھیلیں گے۔محمد آصف جرمنی کے سائمن لچنبرگ سے ہار کر بھی اگلے رائونڈ تک آگئے۔