کراچی (کامرس رپورٹر )نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا 700روپے مہنگا ہو گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی زونس سونے کے بھائو7ڈالر بڑھ گئے۔پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھائو700روپے اضافے سے 2لاکھ83ہزار700 روپے پر پہنچ گئے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونا600 روپے کے اضافے سے 2لاکھ 43ہزار 227روپے کا ہوگیا۔