انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تیزی رہی

148
reached 239.275 dollars

کراچی (کامرس رپورٹر )رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روزمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تیزی رہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بنک میں ڈالر 10پیسے کی تیزی سے 277.75روپے سے بڑھ کر 277.85روپے ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر9پیسے بڑھ کر 278.71 روپے پر پہنچ گیا۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر 1.81روپے بڑھ کر303.22روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں بھی تیزی رہی اوربرطانوی پائونڈ1.29روپے کے اضافے سے360.93 روپے پر پہنچ گیا۔سعودی ریال کی قیمت فروخت 2پیسے گھٹ کر 74.14 روپے رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 75.97روپے پر مستحکم رہی۔