پہلا میونسپل کارپوریشن فٹبال ٹورنامنٹ کا میئر کے ہاتھوں افتتاح

143

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ینگ مہاجر فٹبال کلب کے زیر اہتمام اور میونسپل کارپوریشن میرپورخاص کے تعاون سے پہلا میونسپل کارپوریشن فٹبال ٹورنامنٹ کا شہید ذوالفقار علی بھٹو اسپورٹس کمپلیکس فٹبال گرائونڈ میں آغاز ہوگیا، میئر میونسپل کارپوریشن عبدالرئوف غوری نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا، ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ بلوچ یونائیٹڈ اور ینگ بوائز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جسے ینگ بوائز کی ٹیم نے صفر گول کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا میچ کا فیصلہ کن گول ینگ بوائز کے اشفاق نے میچ کے آخری لمحات میں اسکور کر کے ٹیم کو فتح دلوائی ٹورنامنٹ آرگنائزر ساجد جان لاشاری نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں میرپورخاص کی 14 رجسٹرڈ ٹیموں کو شامل کیا گیا ہے جن کے درمیان ناک آئوٹ سسٹم کی بنیاد پر میچز کھیلے جائینگے افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی میئر میونسپل کارپوریشن عبدالرئوف غوری اور سینئر ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن میڈم ثروت کا تعارف ٹورنامنٹ کمیٹی کے چیئرمین و آصفہ بھٹو زرداری فٹبال اکیڈمی کے سی ای او ماجد جان لاشاری نے کھلاڑیوں سے کرایا اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر واحد حسین پہلوانی، ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نعیم غوری، کمیٹی کے دیگر اراکین شاہد لاشاری، عمران علی بلوچ کے علاوہ شائقین فٹبال بڑی تعداد میں موجود تھے کھیلے گئے میچ میں محمد اقبال نے ریفری، واحد بلوچ، عدیل بھٹی نے لائن ججز، فورتھ آفیشل زبیر بلوچ اور انور بلوچ نے میچ کمشنر کے فرائض انجام دیئے۔