ٹوٹنہم ہاٹ پورانگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا کو 1-4 گول سے ہرا دیا

115

لندن(اسپورٹس ڈیسک):ٹوٹنہم ہاٹ پورنے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں آسٹن ولا کو بآسانی 1-4گول سے ہرا دیا انگلش پریمیئر لیگ کے اہم میچ میں جوٹوٹنہم ہاٹ پور ا سٹیڈیم، لندن، انگلینڈڈ میں کھیلاگیا ٹوٹنہم ہاٹ پورنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے آسٹن ولا کی ٹیم کو 1-4گول سے ہرادیا ڈومینک سولانکے نے 2 جبکہ برینن جانسن اور جیمز میڈیسن نے ایک ،ایک گول کر کے اپنی ٹیم ٹوٹنہم ہاٹ پور کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔آسٹن ولا کی جانب سے واحد گول مورگن راجرز نے ا سکور کیا۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور ا سٹیڈیم، لندن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹن ولاکے مورگن راجرز نے 32 ویں منٹ میں ایک گول ا سکور کیا اور اپنی ٹیم کو ٹوٹنہم ہاٹ پور کیخلاف 0-1گول کی برتری دلا دی ۔ٹوٹنہم ہاٹ پورکی طرف سے برینن جانسن نے 49 ویں منٹ پر ایک گول کر کے مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر کر دیا۔ ٹوٹنہم ہاٹ پور کے ڈومینک سولانکے نے 75 اور 79 ویں منٹ پر یکے بعد دیگرے 2 گول ا سکور کر کے مقابلہ 1-3 کر دیا۔ میچ کے اختتامی لمحات میں ٹوٹنہم ہاٹ پور کے جیمز میڈیسن نے ایک گول کر کے مقابلہ 1-4 کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔