انٹریونیورسٹی کرکٹ چیمپین شپ ،سندھ یونیورسٹی جامشورو فائنل میں

170

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیرمیزبانی انٹریونیورسٹی کرکٹ چئمپین شپ کیلئے سندھ یونیورسٹی جامشورو نے پشاور میں ہونے والے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی زیرمیزبانی اور پاکستان کرکٹ بورڈ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی زیر معاونت انٹریونیورسٹی کرکٹ چئمپین شپ کے آخری روز سندھ یونیورسٹی جام شورو، شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میرس اور شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی نوابشاہ کے درمیان ٹرائی اینگولر مقابلے ہوئے، اس ضمن میں سندھ یونیورسٹی جام شورو اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور میرس کے درمیان آخری میچ کھیلا گیا، جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سندھ یونیورسٹی جامشورو نے مقررہ اوورز میں 276 رنز اسکور کئے، جواب میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی خیرپور مقررہ اوورز میں صرف 160 رنز بنا سکی، اس طرح سندھ یونیورسٹی جامشورو نے زون کے، کی فاتح قرار پائیں، اور پشاور میں ہونے والے ملک گیر جامعات کے فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا، زون کے کیلئے جامعات کے درمیان سندھ زرعی یونیورسٹی سمیت لاڑکانہ، سکھر، نوابشاہ اور جامشورو کے گرائونڈز پر کھیلے گئے، اس موقع پر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن حیدرآباد کے صدرمیر سلیمان خان ٹالپر اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل احمد خان نے فاتح ٹیم ک درمیان ٹرافی اور انعامات تقسیم کئے، اس موقع ڈئریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس چئمپین شپ میں میزبان ٹیم سندھ زرعی یونیورسٹی سمیت، جی سی یونیورسٹی حیدرآباد، اسریٰ یونیورسٹی حیدرآباد، مھران یونیورسٹی جامشورو، صوفی یونیورسٹی بھٹ شاہ، شھید بینظیر یونیورسٹی سکرنڈ، قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ، شہید بینظیر یونیورسٹی نوابشاہ، شاہ لطیف یونیورسٹی خیرپور، شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور، آئی بی اے یونیورسٹی سکھر، شہید محترمہ بینظیربھٹو یونیورسٹی لاڑکانہ اور لاڑکانہ یونیورسٹی لاڑکانہ نے حصہ لیا، اس موقع پر مختلف جامعات کے اسپورٹس کے ذمہ داران شوکت حسین سانگی، غلام عمر دستی، میاں اجویر احمد، تاج محمد مہر سمیت شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔